سپریم کورٹ نے گجرات میں راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے الیکشن میں نوٹا استعمال کرنے کی اجازت دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات کی تین سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں نوٹا(مندرجہ بالا میںسے کوئی نہیں) کے خانہ کے استعمال کرنے پر روک لگانے سے آج انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کانگریس کی درخواست کو خارج کر دیا۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ کو کانگریس کے لئے ایک بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخاب میں نوٹا کا استعمال کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن 2014 میں جاری کیا گیا تھا۔ اگر اس میں خامیاں تھی تو اس وقت سے کانگریس کہاں تھی۔ گجرات میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے آٹھ اگست کو الیکشن ہونا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اور اس پر وسیع بحث کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے دو ہفتے میں جواب مانگا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں پر ہونے والے انتخاب میں پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی اور کانگریس سے استعفیٰ دے کربی جے پی میں شامل ہونے والے ممبر اسمبلی بلونت سنہا راجپوت کو امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس نے اس انتخاب میں پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کو امیدوار بنایا ہے۔ گجرات میں پارٹی کے 57 ممبران اسمبلی تھے جس سے حزب اختلاف کے رہنما شنکر سنگھ واگھیلا سمیت سات ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی اپنے 42 ممبران اسمبلی کو کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار کے فارم پر لے گئی تھی تاکہ پارٹی کو مزید ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔ کل مسٹر شیو کمار کی رہائش، دفتر اور دیگر ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا تھا جس سے اس معاملے پر راجیہ سبھا میں بھی جم کر ہنگامہ ہوا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc allows use of nota in elections to three rs seats in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply