سپریم کورٹ نے مرکز کو دارجلنگ سے سلامتی دستے واپس بلانے کی اجازت دے دی

نئی دہلی: مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت سے یہ کہتے ہوئے کہ امن و قانون آپ کا مسئلہ ہے، سپریم کورٹ نے مرکز کو اجازت دے دی کہ وہ ہماچل پردیش اور گجرات میں ،جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، نیم فوجی دستے تعینات کرنے لیے مغربی بنگال کے دارجلنگ اور کالمپونگ سے سلامتی دستے واپس بلا لے۔
واضح رہے کہ ہماچل اور گجرات میں نومبر اور دسمبر میں اسمبلی انتخابات ہونا طے ہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے تجویزکیا کہ مرکز اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ دونوں صوبوں سے سینٹرل پولس فورسز کی سات کمپنیاں ہی واپس بلائے گا اور باقی8کمپنیاں ان دونوں صوبوں کے لوگوںکی رکھوالی کے لیے وہیں تعینات رہیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc allows centre to withraw forces from trouble hit darjeeling in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply