گودھرا فسادات :سپریم کورٹ نے ذکیہ جعفری کی پٹیشن پر سماعت26نومبر تک ملتوی کر دی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے 2002کے گودھرا فسادات کیس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور 57دیگر کو بری کیے جانے کو چیلنج کرنے والی ذکیہ جعفری کی عذر داری پر سماعت26نومبر تک موخر کر دی۔

ذکیہ کی اسپیشل لیو پٹیشن (ایس ٰیل پی) گذشتہ ہفتہ جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بنچ کے سامنے پیش کی گئی تھی جس نے اس کی سماعت کے لیے19نومبر تاریخ مقرر کی تھی۔ ذکیہ 28فروری2002کو گلبرگ سوسائٹی خونریزی میں ہلاک ہونے والے سابق کانگریس ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ہیں۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ کی ہی تشکیل کردہ ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اپریل 2012میں نریندر مودی کو، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھاکہ چونکہ ذکیہ کے ذریعہ نامزد کیے گئے مودی سمیت58ملزموں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں پایا گیا اس لیے گودھرا۔

گلبرگ خونریزی مقدمہ بند کر کے کی فائل داخل دفتر کر دی جائے۔اور جب مودی وزیر اعظم بن گئے تو 2017میں گجرات ہائی کورٹ نے مودی کی بریت کے حوالے سے ایس آئی ٹی کے فیصلہ کو منظوری دے دی تھی۔جس کے بعد ذکیہ جعفری نے گجرات ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc adjourns hearing on zakia jafris plea next hearing on nov 26 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment