سپریم کورٹ میں ”تین طلاق “ کیس کی سماعت 6ستمبر تک موقوف

نئی دہلی: طلاق ثلاثہ کے معاملہ پر مسلم پرسنل لامیں تبدیلی کے مطالبے کی مسلم تنظیموں کی جانب سے مخالفت کیے جانے کے درمیان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس پر غور کرے گا کہ کیا واقعی مسلم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور کس حد تک اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی والی بنچ نے کہاکہ”ہم تمام فریقوں کو سنیں گے اور اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، تو ہم اس پر غور کریں گے کہ آخر کس حد تک مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی جا سکتی ہے“۔
عدالت نے کہا کہ آئین کے بنیادی عناصر اور سابقہ فیصلوں کے تناظر میں طلاق ثلاثہ کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔عدالت عظمیٰ طلاق ثلاثہ ، تعدد ازدواج اور وراثت میں مسلم خواتین کے ساتھ تفریق برتے جانے کے خلاف دائر متعدد درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔
واضح ر ہے کہ طلاق ثلاثہ سے متعلق ایک دیگر کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ سال اکتوبر میں ایک بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ ”شادی اور جانشینی سے متعلق قانون مذہب کا حصہ نہیں ہے۔ قانون بھی وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے“۔
کورٹ کا کہنا تھا کہ تعداد ازدواج اخلاقی اقدار کے خلاف ہے اور حکومت ستی کی رسم کی طرح ہی اس رواج پر بھی روک لگا سکتی ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت چھ ستمبر کو ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc adjourns hearing on triple talaq till 609 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply