سپریم کورٹ میں اترا کھنڈ معاملہ کی سماعت اب 6مئی کو ہوگی

نئی دہلی: اتراکھنڈ میں صدر راج کی مسوخی کے حوالے سے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مرکز کی عذر داری پر سماعت6مئی تک موخر کر دی۔مرکز کی پیروی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل مکل رہوتگی نے سپریم کورٹ میں کہا کہ حکومت اس پہاڑی ریاست میں فلور ٹسٹ کے لیے عدالت عظمیٰ کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہانہوں نے فلور ٹسٹ کی تجویز مرکزی کے سامنے رکھ دی ۔
تاہم ابھی تک انہیں کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔دریںاثنا عدالت عطمیٰ نے یہ صاف کر دیا کہ اگر فلور ٹسٹ ہو بھی جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہو گا کہ وزیر اعلیٰ یا حکومت کی شکل بحال ہو جائے گی۔اس سے قبل منگل کو سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے کہا تھاکہ اس معاملہ پر مرکز سے ہدایت لیں اور4مئی تک اس سے عدالت عظمیٰ کو مطلع کریں۔

Title: sc adjourns centres plea against hc order revoking presidents rule till may 6 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply