بلند شہر اجتماعی جنسی زیادتی بیان پر اعظم خان کی غیر مشروط معافی سپریم کورٹ نے قبول کر لی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بلند شہر اجتماعی آبروریزی معاملے میں دئے گئے بیان کے سلسلے میں اترپردیش کے کابینہ وزیر اعظم خان کا آج غیر مشروط معافی نامہ قبول کرلیا۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے گزشتہ سات دسمبر کو مسٹر خان کا معافی نامہ خارج کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر نیا معافی نامہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس پر عمل کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر نے آج ایک بار پھر معافی نامہ دائر کیا، جسے عدالت عظمیٰ نے قبول کرلیا۔ بلندشہر اجتماعی آبروریزی معاملے پر دئے گئے بیان کے سلسلے میں عدالت نے مسٹر اعظم خان کو حکم دیا تھا کہ وہ بغیر شرط کے معافی مانگیں۔ گذشتہ 18نومبر کو سماعت کے دوران ایس پی رہنما نے بغیر شرط کے معافی مانگنے کی بات قبول کی تھی۔
مسٹر خان نے عدالت میں گزشتہ سات نومبر کو داخل حلف نامے میں کہا تھا کہ اگر میرے بیان سے کسی کو صدمہ پہنچا ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔“ اٹارنی جنرل مکل روہتگی اور معاملے میں انصاف دوست سینئر ایڈووکیٹ فلی ایس نریمن نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر خان نے جو وضاحت دی ہے، وہ بغیر شرط کے نہیں ہے۔اور انہوں نے اگر لگا کر اسے مشروط کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc accepts azam khans unconditional apology in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply