سوچھ بھارت ایک روز تمام ہندوستانیوں کا نصب العین بن جائے گا:منوہر پاریکر

حیدرآباد: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے سے پہلے انتخابی مہم کے دوران ہندوستان کے آئندہ کے دس سال تک کی ترقی کا روڈ میپ تیار کیا تھا۔ وزیر اعظم نے سوچھ بھارت کی شروعات کی تھی لیکن اس نظریہ کو کئی لوگوں نے نہیں سمجھا۔ اگر یہ نظریہ ہم تمام کا حصہ بن جائے تو موجودہ بیرونی سیاحوں کی تعداد سے تین تا چار گنا زائد تعداد میں سیاحوں کو راغب کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد منڈل کے منچونتلا میں سورنابھارت ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ جب وہ گوا کے وزیر اعلی تھے تو انہو ں نے محسوس کیا تھا کہ بیرونی سیاح کچرا اور گندگی پسند نہیں کرتے۔
سیاحوں کو حفظان صحت کیلئے سوچھ بھارت ایک اہم اسکیم ہے جو آہستہ آہستہ ہندوستانیوں کا مشن بنے گی۔ اسی طرح میک اِن انڈیا ‘ اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسکل ڈیولپمنٹ اسکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sawach bharat will become a mission says manohar parrikar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply