سعودی حکومت پھنسے ہندوستانی مزدوروں کی مدد کر رہی ہے:سشماسوراج

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی حکومت وہاں پھنسے ہوئے بے روزگار ہندوستانی کارکنوں کو دوسرا روزگار فراہم کرنے اور بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے۔
محترمہ سوراج نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یکساں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہندستانی ملازمین کے مسائل کو وہاں کے حکمران کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور انہوں نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) پرسوں رات ہی سعودی عرب پہنچ گئے تھے اور وہاں کے وزرااور حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو کارکن وطن لوٹنا چاہتے ہیں، انہیں ایگزٹ ویزا دستیاب کرایا جائے گا اور سعودی حکومت اپنے خرچ پر انہیں ہندوستان بھیجے گی۔ اس کے ساتھ ہی جو ورکرز دوسری کمپنیوں میں کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں ان کی لیاقت کے مطابق دوسری کمپنیوں میں روزگار دستیاب کرائے جائیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جو مزدور وطن واپس آئیں گے، وہ سعودی عرب کے ورکرز آفس میں کمپنیوں پر بقایہ جات کادعویٰ بھی کریں گے تاکہ گھر لوٹنے کے بعد انہیں بقایہ جات کی ادائیگی کی جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king assisting stranded indian workers sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply