کانپور سے ممبر اسمبلی ستیش مہانہ بھی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل؟

نئی دہلی: اگرچہ پانچوں اسمبلی انتخابات کے نتائج نہصرف سامنے آگئے بلکہ پانچوں صوبوں میں حکومتسازی بھی ہو گئی اور تین صوبوں پنجاب، منی پور اور گوا میں باقاعدہ وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیروں کی حلف برداری بھی ہوگئی لیکن ابھی تک اترپردیش ایک ایسا صوبہ ہے جہاں ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ بی جے پی قیادت کس ممبر اسمبلی کو وزارت اعلیٰ کا مستحق سمجھتی ہے یا قانون ساز پارٹی کے اراکین کسے اپنا قائد بنانے کے حق میں ہیں۔
لیکن سیاسی حلقوں میںیہ سرگوشیاں ہیںکہ بی جے پی قیادت راج ناتھ سنگھ، یوگی ادتیہ ناتھ ، اوما بھارتی ، منوج سنہااوردنیش شرما کے نام کی تمام قیاس آرائیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کانپور سے ساتویں بار منتخب ہونے والے ستیش مہانا کو وزارت اعلیٰ کے عہدہ پر فائز کر سکتی ہے۔ اس امکان کو اس لیے بھی تقویت پہنچتی کیونکہ ایسی خبریں ہیں کہ اتوار کو ستیش مہانا کی دہلی طلبی ہوئی تھی جہاں انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امیت شاہ سے متعارف کرایا گیا۔ ستیش مہانا پنجابی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Satish mahana in up cm race in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply