جے للتا کی قریبی سہیلی ششی کلا انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری مقرر

چنئی:تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا کو آج برسر اقتدار آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کاشگم (اے آئی ڈی ایم کے) کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ سب ڈیویڑن ونگرام میں ایک شادی ہال میں منعقد پارٹی کی عام کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر محترمہ ششی کلا کو جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔
اس کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تجویز پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر دیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی خانہ پوری ہونے تک محترمہ ششی کلا کو اس عہدے کے طورپر ملنے والے تمام حقوق حاصل ہوں گے۔
کونسل کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ اور خزانچی او پنیرسلوم ، سینئر وزیر ایداپدی پلانیسوامی اور لوک سبھا کے ڈپٹی اسپکیر ایم تھمبی دورئی کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد محترمہ ششی کلا کے پوز گارڈن واقع رہائش گاہ پر گیا اور انہیں تجویز کی کاپی سونپی۔ انہوں نے ان سے باضابطہ طور پر پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کی بھی اپیل کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sasikala natarajan takes charge as aiadmk general secy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply