ششی کلا نے گورنر تمل ناڈو سے ملاقات کر کے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

چنئی: تمل ناڈو کے کارگزار وزیر اعلی او پنیر سیلوم کی گورنر سی ایچ ودیا ساگر سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہی اے آئی ڈی ایم کی سربراہ وی کے ششی کلا نے ان سے ملاقات کی اور نئی حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کیا۔ محترمہ ششی کلا نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کی قرار داد بھی پیش کی جس میں انہیں قانون ساز پارٹی کالیڈر قرار دیا تھا۔
محترمہ ششی کلا آج اپنے حامی اراکین اسمبلی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچیں اور گورنر کے سامنے اپنے حامیوں کی فہرست پیش کیا، جو نئی حکومت بنانے میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ اس سے چند گھنٹے قبل ہی کارگزار وزیر اعلی او پنیر سیلوم نے گورنر سے ملاقات کرکے انہیں سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنے استعفیٰ کی وجوہات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دباؤمیں آکر استعفی دینا پڑا تھا۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گورنر کے ساتھ ملاقات کا کیا نتیجہ برآمد ہوا۔تاہم، محترمہ ششی کلا نے 40 منٹ کی ملاقات کے دوران گورنر سے کہا کہ انہیں بیشتر اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور ان کی تائید سے وہ حکومت تشکیل دینے کے لئے تیار ہیں۔

Title: sasikala meets tamil nadu governor stakes claim to form government | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply