سردار پورہ فساد کے 14ملزم بری،17کی عمر قید برقرار

احمد آباد:گجرات ہائی کورٹ نے 2002گودھرا واقعہ کے بعد ریاست گیر فسادات کے دوران مہسانہ ضلع کے سردارپور گاؤں میں 22 خواتین سمیت 33 مسلمانوں کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے 31 ملزمان میں سے 14 کو بری کر دیا اور 17کی عمر قید کو برقرار رکھا۔
گجرات فسادات کے جن نو سب سے بھیانک معاملات کی تحقیقات سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی تفتیشی ٹیم یعنی ایس آئی ٹی نے کی تھی، ان میں سے یہ پہلا معاملہ تھا جس میں عدالت کا فیصلہ آیا تھا۔
مہسانہ واقع خصوصی عدالت نے نومبر 2011 میں 31 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔دیگر 42 کو بری کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مجموعی طور پر 76 ملزمین تھے جن میں سے دو کی سماعت کے دوران موت ہو گئی تھی جبکہ ایک نابالغ کے خلاف مقدمہ الگ سے چل رہا ہے۔باقی 73 کے خلاف جون 2009 میں چارج شیٹ دائر ہوئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sardarpura riots gujarat hc acquits 14 upholds life term of 17 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply