سنت کبیر داس کے مگہر آکر ذہنی و قلبی سکون ملا ہے: وزیر اعظم مودی

سنت کبیر نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہیں ذات و رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی تلقین و تبلیغ کرنے والے سنت کبیر داس کے قصبہ مگہر آکر بہت زیادہ ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے وہ غار بھی دیکھا جہاں سنت کبیر داس ریاضت کیا کرتے تھے۔ مسٹر مودی نے مقامی زبان بھوجپوری میں اپنی تقریر شروع کی ۔ ان کے بھوجپوری میں خطاب سنتے ہی وہاں موجود حاضرین جلسہ ان کے مرید ہو گئے۔انہوں نے بھوجپوری میں پرنام کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس سرزمین کو وہ پرنام کرت بانی۔

یہ ہمارا سوبھاگیہ ہے آج ہم یہاں آئیل بانی۔مگہر آکر من کو خاص طور پر بہت سکون ملا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی مقام ہے جہاں سنت کبیر داس ، گورو نانک و گورو گورکھ ناتھ نے دانشورانہ تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک میں اقتدار کا ایسا لالچ ہے کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے والے اور اس کی مخالفت کرنے والے ایک ساتھ آگئے ہیں۔یہ سب لوگ سماج نہیں صرف اپنے اور اپنے گھر والوں کا مفاد ہی دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگوں کو سکون اور ترقی نہیں نااتفاقی، اختلافات اور بد امنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جتنابے اطمینانی اور بد امنی کا ما حول بنائیں گے اتنا ہی انہیں سیاسی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے سنت کبیر داس کے حوالے سے کہا کہ انہون نے ہندوستان میں ذات پات کے نظام کو توڑا۔اور ان جیسے عظیم سنتوں کی ہی کوششیں ہیں کہ ہندوستان متعدد دشواریوں اور رکاوٹوں کے باوجود ترقہ کی راہ پر گامزن رہا

۔ انہوں نے کہا کہ سنت کبیر اپنے نیک اعمال و صفات کی بدولت رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔وہ بنی نوع انسان کے لیے انسانیت کا ایک بڑا خزانہ چھوڑ گئے ہیں۔وہ ایک خیال اور نظریہ بن کر آئے اور راہ حیات و عمل بن گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sant kabir broke the shackles of caste system says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply