مودی حکومت ثبوت پیش کر کے سرجیکل اسٹرائیک کی حقیقت ثابت کرے:سنجے نروپم کا مطالبہ

ئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بعد اب کانگریسی لیڈر سنجے نروپم نے بھی آج پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی طرف سے سرجیکل اسٹرائک کرنے کے حکومت کے دعوے پر سوال ٹھایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ثبوت پیش کرکے یہ ثابت کرے کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں فوج کی محدود کارروائی جھوٹ نہیں ہے۔
آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر سنجے نروپم نے کہا کہ لوگ سرجیکل اسٹرائک کے حوالے سوالات پوچھ رہے ہیں اور انہیں یہ پوچھنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرجیکل اسٹرائک کا ٹھوس ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں اور حکومت کو یہ ثبوت پیش کرنا چاہئے ۔ اس سے پہلے ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی باشندہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائک چاہتا ہے کہ کہیں یہ کوئی جعلی سرجیکل اسٹرائک تو نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ ہندوستانی فوج نے سرحد پار پاک مقبوضہ کشمیر میں محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کرکے متعدد دہشت گردانہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ جبکہ پاکستان نے اس دعوی کی تردید کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanjay nirupam calls surgical strikes by army against pakistan fake in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply