سنجے دت کو دوبارہ جیل بھیجا جا سکتا ہے: مہاراشٹر حکومت کا بامبے ہائی کورٹ کو جواب

ممبئی: مہاراشٹر کی حکومت نے بامبے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اگرچہ اس سنے 1993کے ممبئی بم دھماکوں کیس میں سنجے دت کی سزا معاف کرنے میں قواعد و ضوابط کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے تاہم اگر عدالت اس سے متفق نہیں ہے اور اسے غلط سمجھتی ہے تو وہ سنجے دت کو جیل واپس بھیج سکتی ہے۔
جسٹس آر ایم ساونت اور جسٹس سادھنا جادھو پر مشتمل دو ججی بنچ نے کہا کہ عدالت کا ایسا کوئی عندیہ نہیں ہے بس وہ تو صرف یہ تصدیق کرنا چاہتی ہے کہ سنجے دت کو قید کی پانچ سال میعاد کی تکمیل سے 8ماہ پہلے جیل سے جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے کارروائی قانو ن کے عین مطابق ہوئی ہے۔
بنچ نے سنجے دت کو پنے کی یروادا جیل سے تھوڑے تھوڑے دن بعد پیرول اور طویل رخصت پر چھوڑنے کے ریاستی حکومت اور جیل حکام کے فیصلہ پر بھی سوال اٹھائے۔بنچ نے جکہا کہ سزا میں جب محض دو ماہ باقی رہے گئے تھے تو دت کو پیرول اور لمبی رخصت دے دی گئی جبکہ ایساشاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanjay dutt can be sent back to jailmaharashtra government to bombay hc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply