یہاں نابالغ بچیاں رہتی ہیں بی جے پی والے ووٹ مانگنے نہ آئیں:کیرل کے گھروں کے باہر پوسٹر

نئی دہلی:جموں و کشمیرکے کٹھوعہ اور اترپردیش کے اناؤ شہر میں دو بچیوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف کشمیر سے کنیا کماری تک لہڑ دوڑ گئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج اور مشعل جلوسوں کے درمیان کیرل کے چین گنور میں جہاں اسمبلی کے ضمنی انتخاب ہونا ہے ،لوگوں کے گھروں کے دروازوں پر پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ گھر میں نابالغ بچیاں ہیں، بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لوگ ووٹ مانگنے نہ آئیں۔
واضح ہو کہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ممبر اسمبلی رام چندر نائر کے انتقال کر جانے سے یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔ان پوسٹروں کی خبر جیسے ہی پھیلی ریاست کے دیگر حصوں میں بھی یہ پوسٹر چسپاں ہونا شروع ہو گئے۔
ایک گھر کے باہر پوسٹر لگا تھا کہ بی جے پی والوں اپنی ووٹ اپیل کا پرچہ باہر ہی ڈال جاؤ۔ اندر 10سال سے کم عمر کی بچیاں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanghis not welcome ahead of chengannur bypolls voters in kerala tell bjp rss workers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply