راجستھان کے سابق ممبر اسمبلی سمیر خان وقف ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین مقرر

جے پور :سابق رکن اسمبلی سمیر خان کو راجستھان وقف ڈیولپمنٹ کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر خان کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اسے سیاسی تقرر بتایا جارہا ہے۔
دھول پور اسمبلی ضمنی انتخابات کے موقع پر اس حلقہ میں مسلم ووٹوں کے اثرات کے پیش نظر مسٹر خان کو بی جے پی نے یہ تحفہ دیا ہے۔ بی جے پی نے بی ایس پی کے رکن اسمبلی رہ چکے بی ایل کشواہا کی بیوی شوبھارانی کو امیدوار بنایا ہے۔
اسمبلی نے قتل کے معاملے میں جیل جانے سے کشواہا کی رکنیت منسوخ کر دی تھی اس کے بعد یہ الیکشن کرایا جا رہاہے۔ محترمہ شوبھارانی آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ انتخابات نو اپریل کو ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Samir khan appointed waqf development council chairman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply