فوربس انڈیا کی صف اول کی 100نامور شخصیات میں سلمان ،شاہ رخ اور کوہلی سرفہرست

نئی دہلی: فوربس انڈیا نے صف اول کی جن 100شخصیات پر مشتل فہرست جاری کی ہے ان میں بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان،کنگ شاہ رخ خان اور عصر حاضر کے عظیم بلے باز و ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی بالترتیب اول دوئم اور سوئم پوزیشن پر ہیں۔سلمان 232کروڑ کی آمدن کے ساتھ لگاتار اول پوزیشن پر ہیں۔جبکہ شاہ رخ خان 170کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ دوسرے اور کوہلی 100کروڑ روپے کی آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان 100ہستیوں میں46 فنکار،15کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ 17معروف خواتین بھی شامل ہیں۔ٹاپ ٹین میں اکشے کمار 98کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے، سچن ٹنڈولکر 82کروڑ روپے کے ساتھ پانچویں،بالی ووڈ اداکار عامر خان 69کروڑ روپے کے ساتھ چھٹے ، پرینکا چوپڑا 68کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں،مہندر سنگھ دھونی 64کروڑ روپے کے ساتھ آٹھویں ، ریتک روشن 63کروڑ روپے کے ساتھ9ویں اور فلم اداکار رن ویر سنگھ 62کروڑ روپے کی آمدن کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman shahrukh and virat kohli amongst 2017 forbes india celebrity 100 list in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply