طلاق ثلاثہ کے خلاف عدالتی لڑائی لڑنے والی سائرہ بانونے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی:مسلم معاشرے میں رائج متواتر تین طلاق کے خلاف عدالتی لڑائی لڑنے والی سائرہ بانونے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن خواتین کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدمحترمہ بانو نے کہا کہ ہم اس کا استقبال کرتے ہیں اور خواتین کو صورتحال کو سمجھتے ہوئے اس فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سے متعلق جلد از جلد قانون بنائیں۔ تین طلاق کی لڑائی کو انجام تک لے جانے والی اتراکھنڈ کے کاشی پور کی رہنے والی محترمہ بانو نے گزشتہ سال سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی تھی۔ان کی شادی 2001 میں ہوئی تھی۔ محترمہ بانو کے شوہر نے 10 اکتوبر، 2015 کو طلاق دے دیا تھا۔ اس کے بعد دو بچوں کی پرورش و پرداخت اور ان کی تعلیم میں دشواریاں ا?نے پر محترمہ بانو نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے تین طلاق کو چیلنج کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saira bano hails supreme courts judgement of ending triple talaq in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply