سہارن پور کے گاؤں میں ٹھاکر دلت جھڑپ کے بعد اعصاب شکن سناٹا

سہارن پور:اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے گاو¿ں گھڑکولی میں، جہاں ہفتہ کی شام میں ذات برادری تشدد میں4پولس اہلکار سمیت 30افراد زخمی ہو گئے تھے، دوسرے روز بھی گاو¿ں اور گرد نواح میں صورت قابو میں مگر کشیدہ رہی۔بتایا جاتا ہے کہ دلتوں نے گاو¿ں کے داخلی مقام پر ایک سائن بورڈ جس پر گاو¿ں کا نام بدل کر ”دی گریٹ چمار گھڑکولی“ لکھا گیاتھا ، آویزاں کیا تھا۔جس پر ٹھاکروں کو اعتراض ہوا اور دونوں فریقوں کے بڑوں کی پولس کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی اور افہام و تفہیم سے طے پانے کے بعد اس بورڈ پر سیاہی مل دی گئی ۔لیکن سائن بورڈ کو سیاہ کردینے کے بعد اس خبر پر کہ قریب ہی ایستادہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر بھی سیاہی مل دی گئی اونچی ذات کے ٹھاکروں اور نچلی ذات کے دلتوں میں تصادم ہو گیا تھا۔ حالات پر قابو پانے اور مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے دینے کے لیے پی اے سی کے اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ سہارن پور کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ آر پی سنگھ نے بتایا کہ جیسے ہی علاقہ میں مبینہ بے حرمتی کی خبر عام ہوئی حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ پولس کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر زبردست پتھراو¿ شروع کر دیا اور اس دوران گولیاں چلنے کی بھی آوزیں سنائی دیں۔جب پولس نے مشتعل مجمع کو منتشر کرنا چاہا تو پولس پر بھی حملہ کر دیا گیا۔جس میں ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ آنند پانڈے، سب ڈویژنل مجسٹریٹ رام ولاس اور سب انسپکٹر برجیش کمار اور ایک اور سب انسپکٹر بی بی شرما شدید زخمی ہو گئے۔پولس حکام نے کہا کہ دونوں برادریوں میں گذشتہ کچھ مہینوں سے کشیدگی چل رہی تھی جو اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب ایک ذات کے لوگوں نے دوسری ذات کی بارات اپنے علاقہ سے گذرنے نہیں دی۔گذشتہ ہفتہ نانوتہ گاو¿ں میں ایک دلت کو مبینہ طور پر ٹھاکر برادری کے لوگوں نے ان کے ایک قطعہ اراضی پر پیشاب کرتا دیکھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اگرچہ اس ضمن میں تین افراد گرفتار کر لیے گئے تھے لیکن لاوا اندر ہی اندر پک رہا تھا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saharanpur village tense pac deployed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply