سپریم کورٹ نے 24 اکتوبر تک بڑھائی سبرت رائے کی پیرول

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو آج فوری مہلت دیتے ہوئے ان کی پیرول کی مدت 24 اکتوبر تک بڑھا دی۔ عدالت نے سہارا گروپ کے دیگر دو ڈائریکٹروں کی پیرول کی مدت بھی بڑھا دی ہے۔ عدالت عظمی نے سہارا سربراہ کو اس مدت میں 200 کروڑ روپے مارکیٹ ریگولیٹری اینڈسیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سہارا کے وکیل کی دلیلیں سنیں اور ان کی بنیاد پر ان کی عبوری پیرول 24 اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی۔تاہم عدالت نے سہارا گروپ سے یہ بھی پوچھا کہ وہ حلف نامہ کے ذریعے سماعت کی اگلی تاریخ کو اپنا منصوبہ بتائیں کہ وہ کس طرح سیبی کو 12000 کروڑ روپے ادا کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ گزشتہ تجربات کی بنیاد پر اس کا اعتماد سہارا گروپ سے اٹھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 23 ستمبر کو عدالت نے ان کی پیرول مدت بڑھانے سے انکار کر دیا تھا اور مسٹر سبرت رائے اور دونوں ڈائریکٹروں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، لیکن آنا فانا میں سینئر وکیل کپّل سبل نے معافی نامہ دیکے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت لے لی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sahara chief subrata roys parole extended till october 24 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply