گجرات کی کیمبے کھاڑی روپیکس فیری سروسز پراجکٹ کو مرکزی وزارت کی منظوری

احمد آباد:ساگر مالا پروگرام کے تحت ملک میں ساحلی جہاز رانی کو فروغ دینے کے ایک حصے کے طور پر جہاز رانی کی وزارت نے گجرات کی خلیج کیمبے میں گوکھا اور داہیج کے درمیان رو پیکس فیری سروسز کیلئے کیپٹل ڈریجنگ پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت نے گجرات میری ٹائم بورڈ (جی ایم بی ) کو گرانٹ ان ایڈ کی پہلی قسط کے طور پر 58.50 کروڑ روپے جاری کر دیے۔
پورے پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 234 کروڑ روپے ہے جس میں سے 50 فیصد رقم کی فراہمی مرکزی حکومت ساگر مالا پروگرام کے تحت کرے گی۔ اس پروجیکٹ سے گوکھا اور داہیج کے درمیان کی دوری 231 کلو میٹر سے کم ہوکر محض 31 کلو میٹر رہ جائے گی اور اسی طرح سے سفر میں لگنے والا وقت 7 گھنٹے سے کم ہو کر محض ایک گھنٹہ کاہو جائے گا۔اس اقدام سے نہ صرف سفر میں لگنے والے وقت کی بچت ہوگی بلکہ اس سے ایندھن بھی بچے گا اور کاربن ڈائی اکسائز کے اخراج اور سڑک جام میں بھی کمی آئے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sagarmala funds flagship project of ro pax ferry service in gulf of cambay in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply