رام مندر بنے نہ بنے مودی جی کو دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہئے:سادھوی پراچی

نئی دہلی:وشہ ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی نے کانگریس جنرل سکریٹری اور عام انتخابات کے لیے مشرقی اترپردیش کی انچارج بنائی گئی پرینکا گاندھی وڈرا کو برساتی مینڈک سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرینکا کوئی پہلی بار سیاست میں نہیں آئی ہیں وہ پہلے بھی سیاست میں تھیں ۔وہ برساتی مینڈک ہیں ۔انتخابی موسم میں ہی وہ سیاست میں آتی ہیں۔

پراچی نے یہ بھی کہا کہ پرینکا کو سیاست میں لانا گاندھی خاندان کی مجبوری ہے ۔کیونکہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی دونوں ضمانت پر ہیں اور کب جیل چلے جائیں کچھ نہیں معلوم اس لیے گاندھی خاندان کے کسی ایک فرد کا سیاست میں سرگرم رہنا ضروری تھا۔

سادھوی پراچی نے مودی مخالفین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مودی جی کے خلاف کئی اتحاد کیے جارہے ہیں۔کوئی جنرل سکریٹری بنایا جا رہا ہے تو کسی کو مغربی اور کسی کو مشرقی اترپردیش سونپا جا رہا ہے۔لیکن یہ سب مل کر بھی مودی جی کو ہرا نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی شیر ہے اور شیر اکیلا ہی چلتا ہے جبکہ بھیڑیں جھنڈ میں چلتی ہیں۔سادھوی نے کہا کہ مندر بنے یا نہ بنے وزیر اعظم مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہئے۔ یہملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadhvi prachi controversial statement over priyanka gandhi 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.