بھاجپا لیڈروں یوگی ادتیہ ناتھ اور سادھوی پراچی کو جیل میں ڈال دیا جائے:انوپم کھیر

کولکاتا:بالی ووڈ ادا کار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ بکواس کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں یوگی ادتیہ ناتھ اور سادھوی پراچی کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا کر انہیں جیل بھیج دیا جانا چاہئے۔
کھیر نے کہا کہ ”ہیں کچھ ایسے لوگ جو بکواس کرتے ہیں۔ خواہ وہ یوگی ادتیہ ناتھ ہوں یا سادھوی پراچی اور ان جیسی ذہنیت والے اور گندی زبان بولنے والے اور فرقہ پرستی پھیلانے والوں کی سرزنش کرنا چاہئے اور پھرپارٹی سے خارج کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے۔کھیر نے یہاں ”دی ٹیلی گراف نیشنل ڈبیٹ “ میں عدم رواداری پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صرف دولتمند اور معروف شخصیات ہی ہندوتان میں عدم رواداری کی باتیں کرتی ہیں۔گلی کوچوں سے گذرنے والوں سے پوچھا جائے تو وہ سوائے دن میں دو وقت کی روٹی کے علاوہ دوسری بات نہیں کرنا چاہتے۔صرف وہ لوگ جو ہاتھوں میں شمپین کے گلاس تھامے ہوتے ہیں وہی عدم رواداری کی باتیں کرتے ہیں۔
اس ضمن میں کھیر نے کانگریس کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس کے لیڈر بھی خاص طور پر ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ جی نے بھی دوسری پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں ہندوستان میںسب سے زیادہ روادار کانگریس ہے جو ایک ایسے شخص کو برداشت کر رہی ہے جسے اس نے مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیش کر رکھا ہے۔اگر آپ اس شخص کو برداشت کرسکتے ہیں تو دنیا کی ہر بات سہہ سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadhvi prachi and yogi adityanath should be jailed anupam kher in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply