مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی سڑک حادثہ میں بال بال بچیں

کانپور دیہات: (یواین آئی) اترپردیش میں کانپور دیہات کے گجنور علاقے میں مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی اس وقت ایک سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئیں جب ان کی کار کو ایک دوسری کار نے ٹکر مار دی ۔ پولیس نے بتایا کہ سادھوی نرنجن جیوتی کانپور سے اپنے موسی نگر آشرم جا رہی تھیں۔ اس دوران گجنور روڈ پر اچانک ان کی گاڑی کو ایک تیز رفتار ہونڈا سٹی کار نے ٹکر مار دی۔
لیکن خوش قسمتی سے سادھوی نرنجن بال بال بچ گئیں۔ راہگیروں نے ٹکر مار کر بھاگ رہے ہونڈا سٹی کار ڈرائیور کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مرکزی وزیر کو دوسری گاڑی سے روانہ کیا اور ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadhvi niranjan jyoti escapes unhurt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply