اترپردیش کے شہر متھرا میں سادھوی سے اجتماعی جنسی زیادتی

متھر: اتر پردیش کے شہر متھرا کے برسانا میں ایک سادھوی کےساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں کہا کہ برسانا میں واقع رادھا رانی مندر کی سادھوی نے مندر کے دو ملازمین پر عصمت دری کا الزام لگاتے ہویے رپورٹ درج کرائی ہے۔ سادھوی کے مطابق، 11/12 ستمبر کی رات جب وہ مندر کے برآمدے میں سو رہی تھی تو مندر کے چوکی دار اور ایک دیگر ملازم اسے ڈرادھمکاکر سنسان جگہ لے گئے اور اسکے ساتھ عصمت دری کی۔
اسکا کہنا ہے کہ جب وہ 13 ستمبر کی شام رپورٹ لکھانے گئی تو اسے پولیس نے تھانہ سے بھگادیا ۔ معاملہ طول پکڑنے کے بعد کل شام رپورٹ درج کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ملزمان فرارہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات ) آدتیہ کمار شکلا نے بتایا کہ سادھوی کو طبی جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ملزمان کو پکڑنے کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ معاملہ کی تفتیش جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadhvi gang rape in world famous mathura temple in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply