فوجی سربراہ کو پارٹی لیڈر کے ذریعہ سڑک کا غنڈہ کہنے پر سونیا گاندھی معافی مانگیں:بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے لیڈر سندیپ دکشت کے فوج کے سربراہ کے بارے میں دئے گئے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے آج مطالبہ کیا کہ وہ واضح کریں کہ کیا ان کی پارٹی فوج کی توہین کرنے اور حوصلہ کمزور کرنے والے بیانوں کو کس پالیسی کے تحت بڑھاوا دے رہی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو وہ خود سامنے آکر ملک سے معافی مانگیں۔ بی جے پی کی ترجمان اورمرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کانگریس کے لیڈر بار بار فوج کی توہین کر نے اور فوج کاحوصلہ کمزور کرنے والے بیان دے رہے ہیں۔ سرجیکل اسٹرائک کے وقت کانگریس کے ایک بڑے لیڈر نے اسے ’خون کی دیوالی‘ کہا تھا۔ اب سڑک کا غنڈہ کہا گیا گیا ہے۔ لیکن کانگریس کی قیادت والی ہمیشہ ان بیانوں پر خاموشی اختیار کئے رہی۔ اس سے پہلے بھی کانگریس کے لیڈروں نے بٹلہ ہاؤس مڈبھیڑ میں پولیس افسر کی شہادت پر سوال کھڑے کئے تھے اور دہشت گردوں کے گھر جاکر ہمدردی ظاہر کی تھی۔
محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ فوج کے سلسلے میں کانگریس لیڈر کے بیانوں کی بی جے پی سخت مذمت کرتی ہے اور کانگریس سے جاننا چاہتی ہے کہ کیا یہ اس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے کہ وہ اپنے لیڈروں کے توسط سے فوج اور حفاظتی دستوں کی توہین کر ے اور حوصلہ کمزور کم کرنے کا کام کرے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی خود ان بیانوں کی مذمت کریں اور اس کے لئے ملک سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کانگریس کے ترجمان سندیپ دکشت کا نام لئے بغیر کہا کہ فوج کو شرمندہ کرنے اور توہین کرنے پر آمادہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ جموں و کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھلے ہی واقعات کی خبریں آرہی ہیں لیکن اگر تعداد پر نظر ڈالیں تو واضح ہوجاتا ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کے بعد دراندازی میں کمی آئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadak ka gunda row bjp says sonia gandhi must apologize in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply