متعدد اکالی و کانگریس لیڈران عام آدمی پارٹی میں شامل

جالندھر:پنجاب میں شرومنی اکالی دل اور کانگریس کے متعدد لیڈر عام آدمی پارٹی (آپ) میں شامل ہو گئے۔ یہ لیڈر ‘آپ’ کے پنجاب انچارج سنجے سنگھ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔
دوابا کے اہم لیڈروں اور دوابا او بی سی زون کے کانگریس انچارج تیجندر سنگھ ہیری اور ڈسٹرکٹ ویلفیئر سیل کے سکریٹری جنرل راجندر شرما نے کانگریس کی عوام مخالف پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے پارٹی کا ساتھ چھوڑکر آپ پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اسی طرح نورمحل میں سابق اکالی ممبر اسمبلی آنجہانی گردیپ سنگھ بھلر کے بھائی ڈوگر سنگھ بھلر اور سابق صدر سمیت متعدد سرپنچ بھی آپ پارٹی میں شامل ہوئے۔
مسٹر سنجے سنگھ نے ان رہنماؤں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے کانگریس کو دو مرتبہ مسترد کیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پنجاب کانگریس پر بالکل اعتماد نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے لیڈروں کو مکمل احترام دیا جائے گا۔ آپ پارٹی میں شامل ہونے کے بعد مسٹر ہیری نے کہا کہ ریاست میں عام آدمی پارٹی کے حق کی مضبوط لہر چل رہی ہے۔ ہر علاقے کے لوگ آپ پارٹی سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔

Title: sad congress leaders join aap in punjab | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply