کانگریس نے راجستھان حکومت کے متنازعہ آرڈی ننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

جے پور: راجستھان پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ نے راجستھان حکومت کے اس آرڈی ننس کو راجستھان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا جس کی رو سے سرکاری افسروں ، ججوں اور مجسٹریٹوں کے خلاف پیشگی اجازت کے بغیر کسی قسم کی قانونی کارروائی، تحقیقات اور مقدمہ دائر نہیں کیا جاسکتا۔
اگرچہ بی جے پی حکومت نے پیر کے روز اسمبلی میں آرڈی ننس کی جگہ ایک بل پیش کر چکی ہے اور یہ آرڈی ننس صرف چھ ہفتہ کے لیے نافذ العمل ہے کیونکہ بل نظر ثانی کے لیے ایوان کی سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sachin pilot challenges rajasthan gag ordinance in high court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply