سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودسبری مالا مندر میں کسی عورت کو داخل نہیں ہونے دیا گیا

کوچی:کیرل کے سبری مالا مندر میں 10تا50سال عمر کی خواتین کے داخلے کے معاملہ پر کشیدگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ابھی تک ایک بھی عورت کو بھگوان ایپاکی زیارت کے لیے سبری مالا مندر میں داخل ہونے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

کچھ خواتین نے سبری مالا پہاڑی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی لیکن مظاہرین نے انہیں جبراً واپس بھیج دیا۔دریں ا ثنا مندر کے سے بڑے منتظم اور پجاری نے کہا کہ ایک بھی عورت مندر میں داخل ہوئی تو وہ نہ صرف پوجا روک دیں گے بلکہ مندر کا دروازہ بھی بند کر کے کنجی سمیت کہیں دور چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کے جذبات سے کھلواڑ نہیں کی جانی چاہیے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sabarimala temple protesters continue to block entry of women in temple in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply