دنیا میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں ہندوستان کو پہلی زبردست کامیابی، سارک کانفرنس ملتوی

نئی دہلی: پاکستان کو عالمی سطح پر یکا و تنہا کرنے کی کوششوں میں ہندوستان کو اس وقت پہلی زبردست کامیابی ملی جب وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اعلان کے بعد کہ اڑی حملہ کے پیش نظر وہ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ہونے والی جنوب ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے بھوٹان، افغانستان، نیپال اور پھر بنگلہ دیش کی جانب سے بھی کانفرنس کے بائیکاٹ کے اعلان کے باعث پاکستان نے سارک کانفرنس ملتوی کر دی۔
سارک کے رکن ملک اور تنظیم کے کوجودہ صدر نیپا ل کے ابلاغی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق چونکہ ہندوستان نے جموں و کشمیعر میں اڑی مقام پر واقع ہندوستانی فوج کے ایک کیمپ حملہ کے خلاف احتجاج میں سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے اس ا قدام میں نیپال بھی اس کا ہمنوا ہے اور وہ بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ سارک کے ان پانچ ملکوں کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ پاکستان کےلیے بڑا مہنگا ثابت ہوا ۔
اور اسے عالمی سطح پر جواب دینا بھاری پڑ رہا ہے کہ اسلام آباد میں نومبر میں ہونے والا سارک اجلاس کیوں ملتوی کرنا پڑا۔چونکہ سارک قواعد وع ضوابط کے مطابق اگر ایک رکن ملک بھی شرکت نہ کرے تو اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا نیپال نے صدر کے طور پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانفنرنس ملتوی کر دی۔

 ملتوی!

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saarc summit postponed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply