سارک ملکوں کا سہ روزہ صوفی اجلاس 14اکتوبر سے ہندوستان کے گلابی شہرمیں

جے پور(راجستھان):سارک ممالک کی تین روزہ صوفی کانفرنس چود ہ اکتوبر سے گلابی شہر سے معروف راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منعقد کیا جائے گا۔
تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن سریندر چترویدی نے یہاں بتایا کہ اس کا افتتاح راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کریں گے۔ تین روزہ کانفرنس میں سارک ملکوں کے دو سو سے زیادہ صوفی، شاعر، دانشور، مفکر، ادیب شرکت کریں گے۔
اس میں صوفی فلسفہ ، آرٹ، ادب اور موسیقی سے متعلق مضامین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میں انڈین کاونسل آف کلچرل ریلیشن کے اعلی افسران سمیت دیگر اعلی افسران بھی شرکت کریں گے۔
تقریب میں میزبان ہندوستان کے علاوہ افغانستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، بھوٹان اور نیپال کے مندوبین بھی حصہ لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saarc sufi festival from 14 oct in jaipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply