سماج وادی پارٹی ایم ایل اے حاجی عرفان کار حادثہ میں ہلاک

نئی دہلی: جہاں ایک طرف اتر پردیش کے ایک بڑے سیاسی گھرانے حکمراں جماعت سماج ودی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے کنبہ میں خوشیوں کی شہنائی بج رہی تھی وہیں دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے ہی ایک ممبر اسمبلی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب ملائم کے آبائی وطن سیفئی میں بج رہی خوشیوں کی اس شہنائی کی گونج میں شامل ہونے کے لیے جانے والے ایم ایل اے حاجی عرفان کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔
موصول اطلاع کے مطابق ممبر اسمبلی حاجی عرفان علی ممتاز کابینی وزیر شیو پال سنگھ یادو کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے سیفئی جا رہے تھے کہ بریلی آگرہ شاہراہ پر ان کی کار اک ایک ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث کار توازن کھو بیٹھی۔اور جب تک کار ڈرائیور فرزند علی اسٹئیرنگ وہیل پر قابو پاتا کار قابو سے باہر ہو کر ایک کھڈ میں جا گری ۔جس میں ممبر اسمبلی حاجی عرفان اور سماج وادی پارٹی لیڈر کے پی سنگھ یادوہلاک اور حاجی عرفان کے بیٹے فہیم سمیت5افراد زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: S p mla haji irfan dies in car accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply