سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ معاملہ کی سماعت بدھ تک موقوف کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے حوالے سے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مرکزی حکومت کی اپیل پر سماعت کل(بدھ) تک کے لیے موخر کر دی۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس شیو کیرتی سنگھ پر مشتمل سپریم کورٹ کی دو ججی بنچ کو آج (منگل) دوپہر دو بجے اس معاملہ کی سماعت کرنا تھی لیکن بنچ نے صبح دس بجے ہی معاملہ اٹھا کر متعلقہ فریقوں کو مطلع کیا کہ چونکہ جسٹس کیرتی سنگھ دو بجے میڈیکل انٹرنس ایگزام سے متعلق معاملات کی سماعت کرنے والی ایک دوسری بنچ کا بھی حصہ ہیں اس لیے اتراکھنڈ معاملہ کی سماعت بدھ تک موخر کی جارہی ہے۔
لیکن اس دوران سپریم کورٹ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مرکز سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسمبلی میںفلور ٹسٹ کرانے پر غور کرے۔بنچ نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس ضمن میں مرکز سے ہدایت لے اور بدھ کو ہی سپریم کورٹ کو اس سے مطلع کرے۔واضح رہے کہ27اپریل کو جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے وقتی طور پر صدر راج جاری رہنے کی ہدایت دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: s c asks centre to consider court monitored floor test in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply