امریکہ کی دھمکی کے باوجود ہندستان روس سے میزائل سودا مذاکرات جاری رکھے گا: وزیر دفاع سیتا رمن

نئی دہلی:ہندوستان نے امریکہ کی اس دھمکی کو کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے کہ جو روس سے دفاعی تعلقات رکھے گا اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی، کہا ہے کہ روس کے ساتھ ایس 400-میزائلوں کی خریداری کے لیے مذاکرات فیصلہ کن موڑ پر ہیں ۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ کی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود روس کے ساتھ معاہدے پر بات جاری رہے گی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے نفاذ میں چار سال تک لگ سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ہندوستان فوجی اطلاعات کے تبادلہ کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کرنے کے لیے بھی راضی نہیں ہوا ہے۔وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کے روز کہا کہ ہم نے ہند کے دورے پر آئے امریکی کانگریس کے و فد سے کہہ دیا ہے کہ دشمنان امریکہ کے خلاف پابندیوں کے ذریعہ کارروائی قانون (سی اے اے ٹی ایس اے) امریکہ کا اپنا بنایاقانون ہے ،اقوام متحدہ کا نہیں۔

یہ پوچھے جانے پرکہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ قانون کا ہندستان پر اطلاق نہیں ہوتا سیتارمن نے کہا کہ بے شک۔یہ ہندوستان پرلاگو نہیں ہوتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: S 400 missile deal with russia reached final round sitharaman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply