ایک روسی نے کیرل کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کی کثیر منزلہ عمارت سے کود کر خود کشی کر لی

ترواننت پورم: روس کے ایک شہری نے کیرالہ میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کی کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ آج علی الصباح یہ واقعہ پیش آیا۔
پولس نے بتایا کہ ایک روسی مسافر ممبئی سے یہاں پہنچا تھا، جس کی شناخت ڈینیئل (50) کے طور پر کی گئی ہے۔ جائے واقعہ پر ڈیوٹی پر تعینات سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف) کے ایک جوان نے ڈینیل کو نزدیک کے ایک اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Title: russian commits suicide in airport | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply