بڑے نوٹ بند کرنے کے فیصلہ سے غیر ملکی سفات خانوں کو پریشانی؟

نئی دہلی:نوٹ بند کرنے کے فیصلہ سے غیر ملکی سفارت خانے بھی متاثر نظر آرہے ہیں۔ روسی سفارتخانہ نے وزارت خارجہ کو نوٹ بند کرنے اور بینک سے نقد رقم نکالنے کی حد کے باعث روزانہ کے کام کاج میں ہو نے والی پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی سفارتخانہ نے وزارت خارجہ کو بتایا ہے کہ کارپوریٹ اکاؤنٹ ہونے پر بینک سے ایک ہفتے میں صرف 50 ہزار روپے تک کی نقد نکالنے کی سہولت سے سفارت خانے کے روزمرہ کے کام کاج میں دقتیں آرہی ہیں۔ روسی سفارت خانہ کا نئی دہلی میں بہت بڑا تنظیمی فریم ورک ہے۔ سفارت خانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے چھوٹے موٹے تمام کاموں کیلئے روپے میں ادائیگی کرنی ہوتی ہے اور ایک ہفتے میں 50 ہزار روپے کی رقم بہت کم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے حکام نے اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھی اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں بینکوں کے ساتھ مسئلہ کے حل پر وزارت خارجہ سے شکایت کی تھی۔ تاہم، پاکستانی ہائی کمیشن کے عملہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا معاملہ جلد ہی حل کر لیا گیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia lodges protest says cash shortage affecting working of its mission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply