افغانستان میں ترقیاتی کاموں میںہندوستان کے مرکزی کردار کو روس نے سراہا

نئی دہلی:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے کچھ روز بعد جس میں انہوں نے افغانستان میں لائبریری کے قیام اور افغانستان کو ہندوستانی امداد پر وزیر اعظم نریندر مودی کا مذاق اڑایا تھا، روس نے جنگ زدہ ملک کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ستائش کی اور کہا کہ افغانستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہندوستانی امداد کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ جنگ میں گھرے علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں تعاون دینا نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ہندوستان کے دورے پر آنے والے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگی ریاب کوف نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہندوستان کے مرکزی کردار کو ہم سمجھتے ہیں۔ ہم ہر شعبہ بشمول ماسکو مذاکرات میں ہندوستان کے مرکزی کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہون نے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں تعمیر نو کی کوششوں میں ہندوستان بڑی سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہا ہے اور 11ستمبر 2001کے حملوں کے بعد امریکی قیادت والی اتحادی افواج کے ذریعہ طالبان حکومت کا تختہ پلٹے جانے سے لے کر اب تک ہندوستان افغانستان کو 3 بلین ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia counters us on indias role in afghanistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.