اتر پردیش میں ایک مزدور کے جن دھن کھاتے میں پونے چار کروڑ روپے جمع ہوئے

ایٹہ:اترپردیش کے ایٹہ میں واقع ایک پرائیویٹ بینک کے جن دھن کھاتے میں تین کروڑ سے زیادہ روپے جمع کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملاون علاقے کے چھچھینا گاؤں کے رہنے والے اروند کمار کے آئی سی آئی سیبینک میں جن دھن کھاتے میں تین کروڑ 72لاکھ 960روپے جمع ہونے کی اطلاع ملی۔انکم ٹیکس محکمے کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔اس معاملے کی جانچ کےلئے علی گڑھ ڈیویژن سے انکم ٹیکس محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اجے کمار یہاں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اروند دہلی میں ترپال سینے کا کام کرتا ہے۔
ایک سال پہلے اس نے آئی سی آئی سی بینک میں جن دھن کھاتا کھلوایا تھا۔اس کے پاس اس کھاتے کا پہلے سے ہی ایک اے ٹی ایم کارڈ تھا۔دودن پہلے نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر کام نہ ملنے پر اروند اپنے گھر ایٹہ لوٹ آیا تھا۔ اروند کے گھر کے پتے پر دوسرا اے ٹی ایم کارڈآیا۔وہ کل دوسرے اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات لینے کےلئے بینک پہنچا۔وہاں انکشاف ہوا کہ اس کے کھاتے میں دو بار میں یہ رقم جمع کرائی گئی ہے۔
بینک میں جن دھن کھاتے میں اتنی بڑی رقم جمع ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔بینک نے اس کے کھاتے کو فوری طورپر فریز کردیا اور انکم ٹیکس محکمے کو اس کی اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں یہ پتا لگانا ہے کہ آخر کس نے اس جن دھن کھاتے میں اتنی بڑی رقم جمع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کرکے کارروائی اور کھاتہ بحق سرکار ضبط کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupees 3 71 crore deposited in a jan dhan account in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply