کرناٹک ضمنی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا دونوں سیٹوں پر قبضہ برقرار

میسور،چامراجنگر:کرناٹک کی دو اسمبلی سیٹوں ننجن گڈ اور گنڈلوپیٹ میں ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں کانگریس نے جیت درج کرکے ان دونوں سیٹوں کو اپنے پاس برقرار رکھا۔ ان دونوں سیٹوں پر نو اپریل کو ضمنی انتخاب ہوئے تھے اور آج ووٹوں کی گنتی ہوئی۔
ننجن گڈ اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار کلالے کیشومورتی نے سابق وزیر اور بی جے پی امیدوار وی سرینواس پرساد کو21,334 ووٹوں سے شکست دی جبکہ گنڈلوپیٹ سیٹ پر کانگریس امیدوار گیتا مادھو پرساد نے اپنے نزدیکی حریف بی جے پی کے امیدوار نرنجن کمار کو 10,887 ووٹوں سے شکست دی۔
بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوکا نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت نے یہ ضمنی انتخابات جیتنے کے لیے سرکاری مشنری کا غلط استعمال کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruling congress retains nanjangud gundlupet seats in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply