ای احمد کی موت کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، کانگریس نے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی : کانگریس اور حزب اختلاف کی چند دیگر جماعتوں نے لوک سبھا کے سینئر ممبر پارلیمنٹ ای احمد کے انتقال کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کے مطالبہ کو منوانے کے لیے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنا دیا ۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ مسٹر ای احمد کا انتقال پہلے ہی ہو گیا تھا لیکن چونکہ حکومت کو بجٹ پیش کرنا تھا اس لئے انہیں مصنوعی تنفس فراہم کرنے والی مشین پر رکھا گیا۔ انہوں نے سرکار کو بے حس بتایا اور کہا کہ اس نے 45 سال سے زیادہ عرصہ تک ملک کی خدمات انجام دینے والے ممبر پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا۔
یہ پوچھنے پر کہ کیا وزیر اعظم سے اس بارے میں جواب طلب کریں گے تو انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سے ہی معاملے کی جانچ کرانے کی مانگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ مسلم لیگ کے ممبران اور کیرل کے کئی ممبران پارلیمنٹ ہیں۔کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے احتجاج میں لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruckus over handling of e ahameds death congress stage walkout in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply