پنجاب اسمبلی اسپیکر نے مارشلوں کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے تمام اراکین کو ایوان سے باہر نکلوا دیا

چنڈی گڑھ: پنجاب اسمبلی اسپیکر نے آج ہنگامہ کر نے پر عام آدمی پارٹی کے تمام اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ ایوان کی نشست شروع ہوئی تو عام آدمی پارٹی کے دو ارکان کو ، جو پہلے سے معطل ہیں ، ایوان کے گیٹ پر روک دیا گیا، جس پر پارٹی کے دیگر ارکان نے اعتراض کیا۔ انہوں نے اس کی مخالفت میں ایوان میں مظاہرہ کیا اور اراکین کی معطلی واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ہنگامہ بڑھنے پر اسمبلی کے اسپیکر نے مارشل کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔
جب عام آدمی پارٹی راکین کو باہر نکال دیا گیا تو اکالی دل نے بھی اپوزیشن کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان میں مخالفت کی۔سکھبیر بادل نے اسپیکر سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکان کے ساتھ جو بدسلوکی کی گئی ہے ، وہ آمرانہ سلوک ہے۔ اسپیکر نے ان کی بات کو نظر انداز کر دیا تو اکالی دل کے اراکین ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ بعد میں اکالی دل کے رکن پھر ایوان میں آئے اور اس بار وہ اپنے ساتھ عام آدمی پارٹی کے ارکان کو بھی ایوان میں لے آئے۔ جس کے بعد اسپیکر نے آدھے گھنٹے کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کی اور مارشل کو عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو پھر سے باہر نکالنے کے لئے کہا۔مارشل نے ایک ایک کر کے سب کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruckus in punjab assembly aap mlas thrown out injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply