صوبائی صدر ویلنگر کی برطرفی پر آر ایس ایس کے 400 رضاکاروں نے تنظیم چھوڑنے کی دھمکی دی

پنجی: (یو این آئی)گوا میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے 400 سے زائد کارکنوں نے آر ایس ایس کے ریاستی صدر سبھاش ویلنگر کو معزول کئے جانے کے خلاف تنظیم چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔
اس کا اعلان کل رات آر ایس ایس کے ضلعی اور علاقائی شاخوں کے ذمہ داران سمیت متعدد ارکان کے درمیان چھ گھنٹے تک جاری رہی میراتھن میٹنگ کے بعد کیا گیا۔اس اجلاس میں مقامی اراکین اور عہدیداروں نے مسٹر ویلنگر کو عہدے سے معزول کئے جانے پر وزیر دفاع منوہر پاریکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر رہنماؤں کی تنقید کی۔
آر ایس ایس کے جنوبی ضلع کے صدر رام داس صراف نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر مسٹر ویلنگر کو ان کے عہدے پر بحال نہیں کیا گیا تو تمام عہدیدار تنظیم چھوڑ دیں گے۔ تنظیم کے سینئر لیڈر جینت لیلے نے کہا کہ آر ایس ایس بانی یونٹ ہے اور بی جے پی اس پر اپنی شرائط نہیں تھوپ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو گوا میں آر ایس ایس کو حکم دینا بند کرنا چاہیے۔ بھارتیہ بھاشا سرکشامنچ کی قیادت کرنے والے مسٹر ویلنگر نے ریاست میں تعلیم میں زبان کو اختیار کرنے کے معاملے میں گوا کی بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا تھا جو بی جے پی حکومت کے لئے مصیبت بن گئی تھی اور انہیں غدار کہا جانے لگا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss workers threaten to resign protesting velingkars removal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply