آر ایس ایس کارکنوں کا تھانہ پر پتھراؤ،انسپکٹر سمیت پانچ پولس اہلکار زخمی

کوٹا رکارا(کیرل): پولس کے مطابق اپنے ایک گرفتار ساتھی کی رہائی کے مطالبہ پر زور ڈالنے کے لیے ایک تھانہ کا گھیراو¿ کر نے والے آر ایس ایس کارکنوں نے پولس والوں پر حملہ کر دیا جس میں پانچ پولس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
تشدد پر آمادہ آر ایس ایسکارکنوں نے پولس کی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ مچائی۔بعد ازاں پولس نےلاتھی چارج کر کے تھانے کا گھیراو¿ کرنے والے آر ایس ایس کارکنوں کو منتشر کردیا۔منتشر ہونے سے پہلے مظاہرین نے پتھراؤ کر کے تھانہ میں کھڑی پولس کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
آر ایس ایس کارکنوں نے پولس کی ایک گشتی پارٹی پر بھی حملہ کر دیا جس میں پانچ پولس ہلاکر زخمی ہو گئے۔ زخمی پولس اہلکاروں میںایک سرکلانسپکٹر، سب انسپکٹر اور تین پولس جان شامل ہیں۔انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔اس سے قبل آر ایس ایس کارکن بنیشورکو ، جسے کسی معاملہ میں پولس نے گرفتار کر لیا تھا،رارت ساڑھے گیارہ بجے تھانہ لایا گیا۔
جس پر ناراض ہو کر کچھ آر ایس ایس کارکنوں نے تھانہ کا گھیراو¿ کر لیا اور تھانہ میں زبردستی گھس کر اپنے ساتھی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔پولس نے 35افراد کے خلاف دو معاملات درج کر لیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss workers attack police station 5 policemen injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply