پنجاب کے لدھیانہ میں آر ایس ایس لیڈر کا قتل

لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے ایک کارکن رویندر گوسائی کو آج صبح نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر آر این ڈھوکے دیگر افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے شہر کے باہر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر گوسائی صبح گگن دیپ کالونی میں صبح کی ہوا خوری کے لیے اپنے کتے کے ساتھ گھر سے جیسے ہی باہر نکلے گھر کے نزدیک ہی گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم بندوق برداروں نے انہیں گولی ماردی ۔ ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مسٹر گوسائی کی موت کی اطلاع ملتے ہیں سینکڑوں آرایس ایس کارکن وہاں جمع ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 2016میں آر ایس ایس کے پرانت سہ سنگھ چالک بریگیڈیئر جگدیش گگنیجا کا بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔گواسائی لدھیانہ میں آر ایس ایس کی رگھو ناتھ نگر موہن شاکھا کے سربراہ تھے۔وہ بی جے پی کے علاقائی یونٹ میں عہدیدار بھی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss worker shot dead in ludhiana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply