اسکولی بچوں کو لے جارہے آر ایس ایس حامی آٹو ڈرائیو پر تلواروں اور خنجروں سے حملہ

کنور(کیرل) : کنورضلع میں اسکولی بچوں کو لے جانے والے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو، جو آر ایس ایس کا کارکن ہے، مبینہ طور پرمارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنوں نے آٹو سے کھینچ کر باہر نکالا اور اس پر چاقو کے کئی وار کیے۔
آٹو رکشہ کے اندر بیٹھے چاروں اسکولی بچے جو اول اور دوئم جماعت کے تھے اور اسکول جارہے تھے، 29سالہ آٹو ڈرائیور اے وی بیجوپر چھ افراد کے ذریعہ تلواروں اور چھرے سے حملہ ہوتے اور اس کے جسم سے خون بہتا دیکھ کر خوف سے تھر تھر کانپ رہے تھے۔
پولس کے مطابق ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ایک مقامی اسپتال لے ایا گیاجہاں سے اسے کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ڈرائیور کے ہاتھ اور پشت پر8گہرے زخم آئے ہیں۔حملہ آوروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss worker attacked in front of students in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply