آر ایس ایس اب احمد آباد، حیدر آباد اور اورنگ آباد کا نام بدلنا چاہتا ہے

نئی دہلی: آر ایس ایس نے تجویز پیش کی ہے کہ گجرات کے شہر احمد آباد، مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد اور تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کا نام بدل یا جائے۔ اس نے تجویز پیش کی کہ احمد آباد کا نام سولنکی سلطنت کے ایک ہندوراجا کرن دیو اول کے نام پر کرناوتی، اورنگ آباد کا نام چھتر پتی سمبھا جی کی یاد میں سمبھا جی نگر اور حیدر آباد کا نام دیوی بھاگیہ لکشمی کے نام پر بھاگیہ نگر رکھ دیا جائے۔
آر ایس ایس کے نظریہ یہ ہے کہ ہو شہر کا نام اس کی تاریخ اور ثقافت کے مطابق ہونا چاہئے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنگھ کے ایک کارکن نے بتایا کہ ہم ہندوستان کے شہروں کے پرانے اور تاریخی نام دیان چاہتے ہیں اور وہ نام نہیں رہنے دینا چاہتے جو حملہ آوروں نے رکھے ہیں۔ایک آزاد ملک کی طرح ہمیں اپنی ثقافت پر فخر کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ احمد آباد کا اصل نام کرن دیو اول کے نام پرکرناوتی تھا لیکن جب احمد شاہ اول کی حکومت قائم ہوئی تو اس نے چار احمدوں،اپنے اسلامیات کے استاد شیخ احمد کٹو، قاضی احمد ، ملک احمد اور خود ، کے نام پر شہر کا نام احمد آباد رکھ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: rss wants to rename ahmedabad hyderabad and aurangabad in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply