آر ایس ایس چینی ہی نہیں تمام غیرملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حق میں

نئی دہلی:ملک بھر میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے اٹھ رہی آوازوں کے درمیان راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے ایک بازو سودیشی جاگرن منچ اور اے بی وی پی کے کارکنوں نے نئی دہلی میںچین کے سفارت خانہ کے باہر چینی مصنوعات کو نذر آتش کیا اور ہندوستانیوں سے ان چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی مدد کر کے چین ہندوستان کے مفادا ے خلا ف کام کر رہا ہے۔
قبل ازیں احمد آباد میںآر ایس ایس نے کہا ہے کہ وہ صرف چینی ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حق میں ہے۔ آر ایس ایس کے گجرات صوبے کے منتظیم مکیش ملکان نے احمد آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ کا اس معاملے میں بالکل واضح نظریہ ہے۔ ہم چینی ہی نہیں بلکہ ہر غیر ملکی اشیا کا بائیکاٹ کئے جانے کے حق میں ہیں۔ تاہم وہ غیر ملکی تکنیک کی مخالفت کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss outfit abvp demand boycott of chinese goods in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply