آر ایس ایس کا راہل کو جواب: جو ہندوستان کو نہیں سمجھتا وہ تنظیم کوبھی نہیں سمجھ سکتا

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو موازنہ عالم عرب کے اخوان المسلمین سے کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ جو ہندوستان کو نہیں سمجھا وہ آر ایس ایس کو نہیں سمجھ سکتا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل کے بیان کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں آر ایس ایس کے کل ہند پرچار پرمکھ ارون کمار نے کہا کہ اگر رہل گاندھی کویہ معلوم ہوتا کہ دنیا دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) ،اخوان المسلمین اور اسلامی دہشت گردی سے کس قدر بیزار اور متنفر ہو چکی ہے تو شاید وہ ایسا موازنہ کبھی نہ کرتے۔

ارون نے کہا کہ کبھی کبھی تو راہل نے خود ہی کہا ہے کہ وہ ندوستان کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے موازنے عدم واقفیت کے باعث ہوتے ہیں۔

ارون نے کہا کہ آر ایس ایس نے تجزیہ کیا ہے کہ سماج کا ایک بڑا طبقہ بشمول دانشور اور نوجوان قومی اہمیت کے معاملات پر تنظیم کا مطمح نظر جاننے کے لیے بے قرار ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss on rahul gandhis muslim brotherhood remark in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply