امیت شاہ کے بیٹے کے خلاف ثبوت ہیں تو تحقیقات ہونی چاہیے: آر ایس ایس

نئی دہلی: مرکز میںبی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پارٹی صدرامیت شاہ کے نو صنعتکار بیٹے جے شاہ کے کاروبار میں راتوں رات زبردست ترقی ہوجانے پر اٹھ کھڑے ہونے والے طوفان میں آر ایس ایس نے اس وقت اپنا موقف واضح کر دیا۔
مدھیہ پردیش کے دارالخلافہ بھوپال میں ایک اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری دتہ تریے ہوسا بالے نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیںتو ان الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔لیکن غلط کاریوں کا بادی النظر ثبوت بھی ہونا چاہئے۔
یہ معلوم کیے جانے پرکہ کیا انکے خیال میں شاہ جونیر کے خلاف کیس بنتا ہے انہوںنے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا ہے وہی اسے ثابت کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss makes its stand clear on amit shahs son in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply